فلم کے سیٹ پر فائرنگ جان بوجھ کر نہیں کی تھی ایلک بولڈون

0
31

ہالی ووڈ اداکار 65 سالہ ایلک بولڈون کا کہنا ہے کہ فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی تھی بلکہ حادثاتی طور پر گولی چلی۔

باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلک بولڈون نے حال ہی میں دیئے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں رواں برس 21 اکتوبر کو ہونے والے واقعے کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے حادثاتی طور پر گولیاں چل گئیں۔

انٹرویو کے دوران ایلک بولڈون جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے حوالے سے کی جانے والی باتیں غلط ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی اور ان کے خلاف کرمنل کیس دائر نہیں کیا جانا چاہیے اگر ان کے خلاف یہ بات ثابت ہوجائے کہ انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ کی ہے تو وہ اپنی جان دے دیں گے، کیوںکہ وہ ایک ذمہ دار اور انتہائی حساس شخصیت کے مالک ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس…

اداکار کا کہنا تھا کہ اس دن وہ بھی معمول کی طرح شوٹنگ میں مصروف تھے تو اس دوران انہوں نے اسلحہ اٹھایا اور ہلاک ہونے والی فلم ساز سے پوچھا کہ کیا وہ بھی بندوق کو دیکھنا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور انہوں نے بھی ہتھیار کو دیکھا۔

ایلک بولڈون نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والی فلم ساز خاتون 42 سالہ ہیلینا ہچنس اور وہ بندوق دیکھ ہی رہے تھے کہ نہ جانے کیسے گولی چل گئی میں نے جان بوجھ کر گولی نہیں چلائی اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ میں نے منصوبہ بندی کے ساتھ فائرنگ کی تو میں اپنی جان لے لوں گا اور ساتھ ہی کہا کہ ان پر کے خلاف فوجداری مقدمات دائر نہیں کیے جانے چاہیے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایلک بولڈون نے مذکورہ واقعے پر بات کی ہے، اس سے قبل ان کی جانب سے جاری بیان میں فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایلک بولڈون نے رواں برس 21 اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی تھی، جس سے فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی 42 سالہ ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک جبکہ ہدایت کار 48 سالہ جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ایلک بولڈون کے خلاف 11 نومبر کو ’رسٹ‘ کے ہیڈ آف لائٹنگ Serge Svetnoy نے سول مقدمہ دائر کیا تھاعلاوہ ازیں ایلک بولڈون کے خلاف 18 نومبر کو فلم کی ٹیم میں شامل دوسری خاتون رکن اسکرپٹ سپروائیزر ممی مشیل نے بھی لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں سول مقدمہ دائر کیا تھا۔

بھارتی اداکارہ پر شوہر کا تشدد،زخمی حالت میں اسپتال منتقل، شوہر گرفتار

مذ کورہ واقعے سے قبل بھی ایلک بولڈون متنازع واقعات کر چکے ہیں، انہیں کچھ سال قبل پرواز کے اڑان بھرنے کے وقت موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں طیارے سے بھی اتارا گیا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھی وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

Leave a reply