فلم لفنگے جو کہ لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کے ساتھ ہی عید الاضحی ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے یہ فلم اپنے ڈائیلاگز اور کہانی کی وجہ سے سنسر بورڈز کے نشانے پر نظر آرہی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم میں خاصے ولگر ڈائیلاگز اور سینز ہیں جن کو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیںدیکھا جا سکتا. خبریں ہیں کہ پنجاب سنسر بورڈ نے فلم دیکھنے کےلئے بعد اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فلم لگانی ہے تو کچھ ڈائیلاگز اور سینز کاٹنے ہوں گے. جس طرحسے پنجاب سنسر بورڈ کے اعتراضات سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کافی زیادہ ڈائیلاگز اور سینز کاٹنے پڑیں گے. فلم سے
جڑے لوگ فی الحال تو اس ھوالے سے بات ہی نہیں کررہے. ایک آدھ دن میں فلم کا فائنل سنسر ہونے والا ہے جس میں چیزیں کھل کر سامنے آئیں گی لیکن ابھی تک تو یہی کہا جا رہا ہے جتنے بھی بورڈز نے فلم دیکھی ہے انہوں نے اپنی اپنی جگہ فلم پر اعتراضات کئے ہیں اور سب کے اعتراضات میں کامن چیز ڈائیلاگز اور کچھ سینز ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا کہ ان کو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا نہیںجا سکتا. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں مانی ، نازش جہانگیر،سمیع خان اور سلیم معراج و دیگر کے نام شامل ہیں. یہ فلم سائوتھ انڈین فلم آنندو براہما کا چربہ ہے فلم کا پلاٹ اس سے کافی متاثر ہے. اگر دیکھا جائے تو فلم لفنگے ریلیز سے قبل ہی خاصے تنازعات کا شکار ہے.