ورلڈ ہیڈر ایڈ

فلم “پرے ہٹ لو” عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان

پاکستانی اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ اب 9 اگست کو ریلیز کر دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے ہیرو شہریار منور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہدایت کار عاصم رضا اور تما لوگوں نے فلم پر بہت محنت کی ہے جس کی عکس بندی ملک کے 5 مختلف شہروں کے علاوہ ترکی میں بھی کی گئی ہے۔

شہریار منور سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی سفارش کے اپنے بل بوتے پر شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں اور محنت کر کے بہت آگے جانا چاہتے ہیں. شہریار خان اس سے پہلے فلم “ہو من جہاں” میں ماہرہ خان کے ساتھ بھی نظر آ چکے ہیں اور اب ڈرامہ سیریل “من مائل” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مایا علی کے ساتھ بھی جلوہ دکھانے کو تیار ہیں. مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم “تیفا ان ٹربل” میں علی ظفر کے ساتھ دھوم مچا چکی ہیں.

واضح رہے پہلے عید پر تین فلمیں ریلیز ہونے والی تھی لیکن فلم “پرے ہٹ لو” اب عید سے پہلے ریلیز ہو جائے گی. فلم “سپرسٹار” اور فلم ” ہیر مان جا” عید پہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.