گزشتہ شب لاہور میں فلم ”رہبرا “ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کر دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل کے ساتھ احسن خان ،ریشم،میرا ،غلام محی الدین، مسعود بٹ ،پرویز کلیم، خلیل الرحمان قمر ،خاور ریاض ،سید نور و دیگر موجود تھے جبکہ عائشہ عمر مصروفیت کے باعث نہیں پہنچ سکیں۔ہم نے اس موقع پر ڈائریکٹر امین اقبال سے بات کی انہوں نے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر آپ خالی دل اوردماغ لیکر نہیں نکلیں گے بہت دن تک یہ فلم آپکو بہت کچھ یاد دلاتی رہے گی۔ دو سال سے کورونا کی وجہ سے فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تاخیر کا شکار تھا لیکن جیسے ہی سینما گھر کھلے ہیں تو ہم فلم سینما گھر لے آئے ہیں۔جب میں اس فلم لکھ رہا تھا
تو میرے ذہن میں احسن خان اور عائشہ عمر ہی آئے اس لئے ان کو کاسٹ لیا ۔ایک سوال کے جواب میںامین اقبال نے کہا کہ میں فلمیں بنانے کا خواب لیکر ہی انڈسٹری میں آیا تھا لیکن جب ہم آئے فلمیں رک چکیں تھیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کریں ۔اس فلم کا میوزک سن کر آپ محسوس کریں گے کہ بہت دن کے بعد کچھ اچھا سننے کو مل رہا ہے راحت فتح علیخان اور عاصم اظہر جیسے گلوکاروں نے گیت گائے ہیں۔