فلم ”رہبرا“ کی پرموشنز جاری

0
59

فلم”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو پورے ملک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے آج کل اس کی پرموشنز زور شور سے جاری ہیں۔ فلم کے ہیرو ہیروئین عائشہ عمر اور احسن خان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل مختلف ٹی وی شوز میںجا رہے ہیں اور میڈیا سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں انہوں نے فلم کا ٹائٹل سانگ ریلیز کیا جسے عوا م میںکافی پذیرائی ملی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امین اقبال نے کہاکہ رہبرا دیکھنے کے بعد یقینا دیکھنے والے محسوس کریں گے کہ ہاں کوئی اچھی فلم اچھے موضوع پر بنی ہے ۔میں نے عید سے لیکراب تک جتنی فلمیں ریلیزہوئی ہیں سب دیکھی ہیں سب اچھی ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میں بہت زیادہ ایکسائٹیڈ ہوں ،ہم سب بہت محنت کی ہے ۔رہبرا گانے کے لئے ہم نے جو لوکیشنز دکھائی ہیں ان پرجا کر کام کرنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن سکرین پر گانا دیکھ کروہ ساری مشکلیں بھول گئیں ہیں ۔ احسن خان نے کہا کہ سائرہ افضل جن کو میں اس فلم کی اصل ہیروئین کہتا ہوں۔یہ خاتون ہو کر اتنا حوصلہ اور ہمت دکھا رہی ہیں خواتین تو عموما پرودکشن کے شعبے میں کم کم آتی ہیں لیکن یہ امریکہ سے پاکستان کی محبت میںآئی ہیں اور یہاں آکر کام کررہی ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہماری کوشش ضرور پسند آئیگی۔
پروموشنز کے دوران عائشہ اور احسن ایک ٹی وی شو میں گئے وہاں ان دونوں نے ایک پنجابی گانے پر ڈانس کیا.

Leave a reply