"تلاش”جسے15 نومبر کے بعد ہرکوئی تلاش کرے گا، سندھی رومانوی فلم کے چرچے

0
29

لاہور:پاکستانی فلمیں اب سندھ کی قدیم ثقافت کا مظہرہوں گی اور منظر پیش کریں گی تاریخی اور حقیقی کہانیوں کو پیش کیا جائے گا ، اطلاعات کے مطابق سندھ کی خوبصورت ثقافت اور سماجی مسائل کا احاطہ کرتی رومانوی کامیڈی فلم ” تلاش “ 15نومبر کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم میں فاریہ حسن، احمد زیب، نعمان سمی، مصطفے قریشی اور سلیم معراج نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی سندھ کی دلفریب ثقافت اور عوامی مسائل پر مبنی رومانوی کامیڈی فلم ” تلاش “ کی کاسٹ نے پیزا ہٹ گلبرگ میں پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جو آئندہ ماہ پندرہ نومبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے کی جائے گی۔

فلم "تلاش” میں مرکزی کردار بھی مرکزی فنکارہی ادا کریں‌گے ،ڈائریکٹر ذیشان خان کی زیرہدایت بنی فلم میں فریش آن سکرین جوڑی کے ساتھ باصلاحیت اور ورسٹائل فنکاروں کی مضبوط سپورٹنگ کاسٹ شامل ہے جس میں لالی وڈ کے سینئر فنکار مصطفے قریشی ، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو نمایاں ہیں۔

ان تمام فنکاروں نے ایک دلچسپ کہانی میں سندھی عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ شائقین کی تفریح کیلئے سندھ کے خوبصورت کلچر اور فوک میوزک اور رقص سمیت دیگر عناصر کو فلم میں خصوصی اہمیت کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔

Leave a reply