پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ

0
36

اسلام آباد: پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت ابتدائی طور پر 15 سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام کر رہے ہیں، حکومت نے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل پراسیس ہے تاہم ہم ڈسکوز، پی آئی اے اور اسٹیل ملز سمیت ابتدائی طور پر پندرہ اداروں کی نجکاری پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی تاکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو زرعی اجناس میں خود کفیل ملک بنانا ہدف ہے، بجٹ میں زراعت اور دیگر پیداواری شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے گروتھ مزید بڑھے گی

Leave a reply