بالآخرسول ایوی ایشن کی بھی سنی گئی : خاقان مرتضی ڈی جی سی اے اے تعینات

0
27

اسلام آباد :بالآخرسول ایوی ایشن کی بھی سنی گئی : خاقان مرتضی ڈی جی سی اے اے تعینات،اطلاعات کے مطابق کافی تگ ودو کے بعد سول ایوی ایشن کی بھی سنی گئی ہے ، اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔خاقان مرتضی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اورتاحکم ثانی ہو گی۔

ادھر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ کی تعیناتی سے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت مضبوط ہوگی، پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز سول ایوایشن کے ساتھ مل کر ہوابازی کی صنعت کو آگے لے کے جائیں گے۔

چند روز قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا تھا کہ ڈی جی سی اے اے کے حوالے سےعدالت کا حکم ہے تعیناتی کردیں گے ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے600 امیدواروں نے اپلائی کیا جس میں سے 18امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہ اترے۔

Leave a reply