وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں سرمایہ کاری فورمز میں شرکت،اہم ملاقاتیں

khazana

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں مختلف سرمایہ کاری فورمز میں شرکت کی ہے

وزیر خزانہ نے امریکا ۔ پاکستان بزنس کونسل کی قیادت اور ارکان سے تبادلہ خیال کیا،پاک امریکہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ میں کونسل کے کردار کی تعریف کی۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجیسر ،مشرق بینک کی قیادت اور جے پی مورگن کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں،آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت کی جانے والی اصلاحات اور ملکی معیشت کی کارکردگی سے آگاہ کیا،انہوں نے پاکستان کی ترقی میں بینک کے کردار کو سراہتے ہوئے صحت،تعلیم،ٹرانسپوٹیشن اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں اس کی مالی امداد کی تعریف کی،وزیر خزانہ نے عرب کوآرڈینیشن گروپ کے دیگر ارکان کے ساتھ مہمند ڈیم کی تعمیر میں اسلامی ترقیاتی بینک کی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی شراکت داری بڑے منصوبوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگی۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی ہے،وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری مشترکہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،چار سال کیلئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی فنانسنگ پر کوئی فیس نہ لگانے سے متعلق بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا،فریقین نےحالیہ بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے مزیدکاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا،

برطانیہ کی وزیر برائے ترقی، خواتین اور مساوات محترمہ اینالیز ڈوڈز سےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ترقیاتی شعبے میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرپا شراکت داری کو سراہا گیا،پاکستان کیلئے آئی ایف سی کے کلائمیٹ انویسٹمنٹ فنڈز میں 120 ملین امریکی ڈالر کے تعاون کا خیرمقدم کیا گیا، وزیر خزانہ نے برطانوی کمپنیوں کو زراعت، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

Comments are closed.