سیالکوٹ : مدعی کی چالاکیاں اورپولیس کی پھرتیاں پریپ کلاس کے 6 سالہ طالب علم پر مقدمہ درج
سیالکوٹ: مدعی کی چالاکیاں اورپولیس کی پھرتیاں پریپ کلاس کے 6 سالہ طالب علم پر مقدمہ درج، اطلاعات کے مطابق پریپ کلاس کے طالب علم پر مقدمہ درج کردیا، چھ سالہ زین عبوری ضمانت کے لئے والدین کے ہمرہ عدالت پہنچ گیا.
حکومت کا ملک میں گیس کی قلت پوری کرنے کیلئےسندھ میں ڈرلنگ کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق بوتھ کے رہائشی زین علی کے والدین کے ساتھ محلےکےعبدالستار نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی جس پر عبدالستار نے تھانہ کینٹ میں تشدد کی درخواست دے دی۔پولیس اور مدعی کی ملی بھگت سے اس کیس کی وجہ سےعلاقے میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور عوام نے پولیس کی اس حرکت پر اظہارافسوس کیا ہے
پیاز کے چھلکوں کی چائے کے اہم طبی فوائد، ماہرین طب نے اسے انقلاب قرار دیا
چھ سالہ زین علی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ملی بگھت کر کے جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور چھ سالہ زین علی کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے کا مقصد راستے پر قبضہ کرنے کے لئے دبائو ڈالنا ہے۔چھ سالہ زین علی کے والدین نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے چھ سالہ زین علی عبوری ضمانت کے لئے اپنے والدین کے ہمراہ مقامی عدالت میں پہنچ گیا۔