فردوس عاشق اعوان اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس، حکمرانوں سے عوام کا پیسہ نکلوانے کا نیا دعویٰ

0
25

فردوس عاشق اعوان اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس، حکمرانوں سے عوام کا پیسہ نکلوانے کا نیا دعویٰ

باغی ٹی وی :وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مراد سعید کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 18 رکنی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے آئی جی کے لیے بھیجے گئے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا اس لیے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ایجنڈے کو مؤخر کیا گیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے ٹیکس کا پیسہ بچا رہے ہیں جبکہ ماضی میں قومی اداروں کو گروی رکھ کر قرضے لیے گئے۔ 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور قرضوں کے باوجود صحت، تعلیم سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی بحران نہیں،اتحادی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ تمام ایم پی ایزکی سپورٹ کے ساتھ قومی ایجنڈے کوآگے لیکرچل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی ٹیم کواب فرنٹ فٹ پرآکرکھیلنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھ اکہ خیبرپختونخوا میں ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم کو چلانا ہے، اگرکپتان محسوس کرے ٹیم میں کھلاڑی کسی اورجگہ جا کر فیلڈنگ کرے توکپتان کا حق ہے اپنی تجاویزدے، وزیراعلیٰ محمود خان کا ٹیم کیساتھ تحفظات کا ایشوہے، کوئی کرپشن کیس نہیں، تحفظات کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا، سب نے پارٹی آئین کے مطابق چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا بحران پر وزیراعظم نے آج عزم کودہرایا جن کی نشاندہی ہوگی کسی کوبھی معاف نہیں کیا جائے گا، کوئی اپنا ہویا پرایا کوئی بھی بچ نہیں پائے گا، وزیراعظم کا اثاثہ پاکستان کی عوام ہے، عوام کے ریلیف کے راستے میں کوئی بھی آئے گا آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، آٹا بحران،حتمی رپورٹ کے بعد کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، فضل الرحمان کو بار بار کہتی رہی جن کندھوں پربندوق چلانا چاہتے ہیں ان میں اتنی جان نہیں ہے، اب مولانا صاحب کیا فائدہ جب چڑیا چگ گئی کھیت، مولانا اتنے سادہ نہیں دونوں جماعتوں نے ان کے ساتھ ہاتھ کیا اورانہیں پتا نہ چلے، مولانا کومزید چند دنوں بعد سمجھ آجائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیرصحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چین میں موجود پاکستانی طلبا کی مدد کے لیے متعلقہ منسٹری کو ہدایت جاری کیں، وزیرصحت کل کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کوتشویشناک صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آزادانہ اورشفاف کردارہے، وزیراعظم نے شفاف الیکشن کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply