شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر فردوس عاشق اعوان نے اہم بات کہہ دی

0
30

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔ یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے

برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد میں کون سے تعلیمی ادارے کا دورہ

شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

Leave a reply