
کراچی سینٹرل جیل سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سخت سکیورٹی میں سکھر جیل بھیج دیا گیا۔
باغی ٹی وی : سینٹرل جیل کے باہر فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر کے مریض ہیں اور وہ کھانا بھی پرہیزی کھاتے ہیں ان پر کبھی زندگی میں ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، اب ان پر متعدد مقدمات نامعلوم افراد کے نام پر کاٹ دیے گئے ہیں۔
علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار
فردوس نقوی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی حالت اچھی نہیں ہے، میری وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے آپ اس طرف توجہ دیں اور ہماری گزارش ہے کہ فردوس کو کراچی میں ہی رکھا جائے۔
فردوس شمیم نقوی کے بیٹے زوہیر کا کہنا تھا کہ میرے والد کو سکھر جیل لے جانا موت کی سزا کے برابر ہے اور ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں میرے والد کو اسپتال میں رکھا جائے، میرے والد آدھا گھنٹا بھی نہیں چل پاتے اور چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔
وا ضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا۔
ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار
تفیتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے ملزمان کے سی آر او و دیگر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ 2 ملزمان کے 164 کے بیانات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہے۔
عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت جمع کروادی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج
فردوس شمیم نقوی نے عدالتی احاطے میں غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ مجھے شارع فیصل تھانے میں رکھا گیا۔ تھانے میں واش روم کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ میں کینسر کا مریض ہوں میری ٹانگ میں بھی تکلیف ہے نماز بھی بیٹھ کر ادا کرتا ہوں تھانے میں پانی بھی نہیں تیمم کرکے نماز ادا کی مجھے لاک اپ میں رکھنے کی کوشش کی گئی تھی بھرے ہوئے لاک اپ میں جانے سے انکار کیا۔ ایم پی اے ہوں 40 سال سے ٹیکس ادا کررہا ہوں، فیصلے کرنے والے خود اے سی میں بیٹھے ہیں۔