fbpx

فردوس عاشق اعوان کو نیا عہدہ یا پھرہمیشہ کے لیے عہدے سے مستعفی:خبریں گردش کرنے لگیں‌

لاہور: فردوس عاشق اعوان کو نیا عہدہ یا پھرہمیشہ کے لیے عہدے سے مستعفی:خبریں گردش کرنے لگیں‌ ،اطلاعات کے مطابق اس وقت خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کررہی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کے جواب پرفردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو کوئی نئی ذمہ داری دی جاسکتی ہے اوراس کےلیے ضروری ہےکہ پہلے عہدے سے استعفیٰ دیا جائے

یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی فردوس عاشق اعوان سے استعفیٰ لیا جاچکا ہے