فردوس عاشق اعوان کی انصاف ہاؤس آمد، کہا میں عمران خان کی کارکن بن کر یہاں پہنچی ہوں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں انصاف ہاؤس کا دورہ کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے انصاف ہاؤس پہنچی ہیں، میں عمران خان کی کارکن بن کر ان کے ساتھ آج انصاف ہاؤس پہنچی ہوں،
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خواتین کو حقوق دینا عمران خان کا منشور ہے، واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان آج کراچی میں ہیں اور انہوں نے اپنے اس دورہ کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کیں اور تقاریب میں شرکت کی ہے.