فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں‌ کوخوشخبری، کہا صحافتی تنظیموں‌ کی مشاورت سے ویج بورڈ کا اعلان ہو گا

0
38

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صحافی برادری کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے 8واں عبوری ویج بورڈ ایوارڈ آگے بڑھنے کیلئے ایک قدم ہے، تمام صحافی تنظیموں اور اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاق کے بعد ویج بورڈ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اپوزیشن کے پاس پیسوں کی بارش کا فارمولہ ہے تو ہمیں دے، جس سے عوام کی حالت بہتر ہو حکومت ان ترامیم کو منظور کرنے کو تیار ہے، غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی حد میں رہ کر ترامیم لائی جائیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کی صحت یابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے. انہوں نے کہاکہ گیدڑ بھبکیاں دینے کا کوئی فائدہ نہیں‌ ہے. ایسا کرنے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شہباز شریف نے ڈھائی گھنٹے پارلیمنٹ‌ میں‌ تقریر کی. جس کی کمر میں‌ درد ہو کیا وہ اتنی لمبی تقریر کر سکتا ہے. قوم نے دیکھ لیا کہ شہباز شریف کی کمر میں‌ کتنی سکت ہے. اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں حقائق مسخ کئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پاکستان دونوں‌ لازم و ملزوم ہیں. فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں‌ شہباز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.

Leave a reply