فردوس عاشق اعوان کی سیٹ ایک بار پھر خطرے میں

فردوس عاشق اعوان کی سیٹ ایک بار پھر خطرے میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک بھی موجود تھے فردوس عاشق اعوان  نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی،فردوس عاشق اعوان نے ناقص اشیائےضروریہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری جواد رفیق کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان فردوس عاشق اعوان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے فردوس عاشق اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے فردوس عاشق کے اس رویے کی وجہ سے بیورو کریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ن لیگی رکن کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹا ئیں، فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان اور خاتون اے سی کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد خاتون اے سی موقع سے چلی گئی تھیں، اس واقعہ کے بعد کہا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور ایک بار پھر فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات مل سکتی ہے

Comments are closed.