فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے پولنگ والے روز ہی الیکشن کمیشن کو ہوش آ گیا، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کئے ہیں،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسیالکوٹ نے فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسیالکوٹ نے ق لیگ کے رہ نما چودھری سلیم باریارکوشوکاز نوٹس کر دیا،نوٹس میں کہا گیا کہ ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چودھری سلیم باریار نے 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا ،سلیم باریار نے50 کروڑکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،فردوس اعوان نے پریس کانفرنس میں ترقیاتی پیکج کااعلان کیا جوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،چودھری سلیم باریاراور فردوس عاشق اعوان کو2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین … فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری پڑھنا جاری رکھیں