فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے

فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، دفعہ 144 نافذ ہے، مارکیٹس بند ہیں، رمضان المبارک میں مساجد کھولی گئیں تا ہم اسکے لئے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا اور کہا گیا کہ جو اس کی پابندی نہیں کرے گا اس مسجد کو سیل کر دیا جائے گا

دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اراکین بشمول ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان روزانہ ٹی وی پر ایک لیکچر دیتی ہیں جس میں وہ سماجی فاصلے کی پابندی اور گھروں سے نہ نکلنے کا کہتی ہیں ، حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں، مساجد میں بھی نماز کی ادائگی کے لئے شرط عائد کی گئی کہ کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے

لیکن اسکے برعکس فردوس عاشق اعوان نے خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام پابندیوں کو بالائے طاق رکھ دیا، فردوس عاشق اعوان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا عوام نے استقبال کیا ہے، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ہیں، اس موقع پر سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا، عام شہریوں کو تو پابندی کرنے کا روز حکمنامہ سنایا جاتا ہے لیکن حکومتی اراکین خود اس پر عمل نہیں کرتے

فردوس عاشق اعوان کو اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ماسک بھی نہیں پہنا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی کی گئی، کیا اس پر کوئی کاروائی ہو گی یا کاروائی صرف عام مزدور، دیہاڑی دار کے لئے ہے

Comments are closed.