فردوس عاشق اعوان نے کشمیری خواتین کے لئے اہم اعلان کر دیا

0
30

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام چیمبرز سے ملکر کشمیری خواتین کو معاشی خود مختاری کیلیے پلان بنائیں گے ،ایل اوسی پر بہن ، بیٹیاں بھارت کےظلم کا نشانہ بن رہی ہیں کشمیر اکنامک سیل راولپنڈی چیمبر میں بنانے جا رہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے سامراجی نظام کے خلاف جدوجہد کی ،قائداعظم کے ساتھ فاطمہ جناح نے شانہ بشانہ کام کیا ،قوم نے اسٹیٹس کو کو چیلنج کیا اور عمران خان کو ووٹ دیا ،بد قسمتی سے پاکستان معاشی محاذ پر پیچھے ہے ،معاشی محاذ کی آدھی سے زیادہ فوج گھروں میں بیٹھی ہوئی ہے،ہمیں معاشی محاذ پر بڑھنے کیلیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،خواتین گھربیٹھ کر جیولری اور پتھروں کےچھوٹےکاروبار شروع کر سکتی ہیں،جیولری اور پتھروں کے کاروبار کو ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے،ملائیشیا میں خواتین کی شرح خواندگی 100 فیصد ہے ،معاشی محاذ پر ملک کو کھڑا کرنے کیلیے اپنی خواتین کو مواقع دینا ہوں گے،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی ہے،کامیاب نوجوان پروگرام میں 25فیصد قرضے صرف خواتین کو دیں ،تعمیر پاکستان میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان درست راستے پر گامزن ہے،ہمارے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 30 فیصد کمی ہوئی،ہماری امپورٹس میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے،عمران خان آنےوالی نسلوں کےلیے فیصلے کر رہے ہیں،ایسے اقدامات سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے ،حکومت ایکسپورٹ سےمتعلقہ تمام اقدامات کو سپورٹ کرتی ہے،

فردوس عاشق اعوان نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18واں دن ہے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا گیا ہے ،کشمیر میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں،کشمیری ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور یواین کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر دو ملکوں کا تنازع نہیں بلکہ آئیڈیالوجی ہے،مودی خطے کاہٹلر ہے ،ہمیں کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے ،کشمیر میں بچے اسکول نہیں جاسکتے،خوراک کی سپلائی بند ہے ،مسئلہ کشمیر پر ہمیں متحد ہونا چاہیے ،کشمیر میں تاریخی کرفیو نافذ ہے ،تمام چیمبرز سے ملکر کشمیری خواتین کو معاشی خود مختاری کیلیے پلان بنائیں گے ،ایل اوسی پر بہن ، بیٹیاں بھارت کےظلم کا نشانہ بن رہی ہیں کشمیر اکنامک سیل راولپنڈی چیمبر میں بنانے جا رہے ہیں،کشمیریوں کےساتھ ناانصافی کوسرمایہ کاربھی عالمی سطح پراجاگر کریں گے،

Leave a reply