حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں‌ ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے نیا دعویٰ کر دیا

0
52

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی امن کی جیت ہوئی ہے ،ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں،پنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے،ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حافظ سعید کو (ایف اے ٹی ایف) کی وجہ سے نہیں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پرامن انتخابات کے ذریعے پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت دیا گیا ہے ،پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہے ،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا،وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں،وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات پر سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں ۔قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی۔ آج قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی شکست اور امن کی جیت ہوئی ہے قبائلی علاقوں میں امن کا وژن وزیراعظم عمران خان نے دیا۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہااگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیںآپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھاآپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹاپروپیگنڈا کیاجارہاہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فرانزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیںپنجاب فرانزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضا کے ٹیسٹ کرتی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوںپنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گئے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی ۔احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے ۔منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ان کے پاس نیب کو جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے مگر عوام کے اعصاب سے کھیلنے کے لیے ان کے پاس وقت ہے ۔ ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے ۔آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی ۔ قبائلی اضلاح میں پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے ۔قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے بارود کی بو کوعوام نے ووٹ کے خوشبوسے الیکشن مکمل ہوئے ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن امن کی جیت ہے الیکشن سے بین الاقوامی سازشیں کی گئی مگر وہ ناکام ہوئے ۔وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ۔وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں۔وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔پاکستان کی قربانیوں کو دنیاکے سامنے رکھیں گے عمران خان پاکستا ن کامقدمہ لڑنے گئے ہیں ۔سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کلبوشن کیس کی وجہ سے ملک سے باہر تھے وہ حکومت کا موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے ویڈیو کے حوالے سے فرنزاک اگر سپریم کورٹ کی اگلی تاریخ سے پہلے مکمل ہو جائے تو ایف آئی اے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی پاکستان خطے میں امن کاداعی ہے افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے پاکستان میں پہلی بار سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہے اور ملک کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہے وہ دن گزر گئے جب جہاز لے جا کر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کی جاتی تھیں۔سول اور ملٹری قیادت پاکستان کا مقدمہ امریکہ میں لڑیں گے ایک پوائنٹ کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے آگے لے جایا جا سکتا ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب ہو گا نہ کسی کو ڈھیل ملے گی اور نہ کسی کو این آر او دیا جائے گا وہ کسی کو کسی قسم کی لچک دینے کے لیے تیار نہیں ہیں قانون کے مطابق کام ہوگا ان کے چنگل سے قانون اور اداروں کو آزاد کیا ہے یہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ہم کسی قسم کے نہ مذاکرات کررہے ہیں اور نہ ہی اس کو سپیس دے رہے ہیں۔مریم اپنی سانسوں کو بحال کرنے کے لیے اس طرح کے بیان دیتی ہیں اور اپنے پتے پھینکتی ہے۔ان کو عدالتوں سے ہی ریلیف ملے گا چوری دروازوں سے حکومت کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

چیئرمین سینٹ کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا کیا یہ کھلا تضاد نہیں صادق سنجرانی سے کیا گستاخی ہو گئی ہے کہ ظل سبحانی ناراض ہو گئے ہیں سنجرانی آئین اور یہ خواہش کے تحت سینٹ کو چلانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن ملک میں سیاست ایڈوانچر کرنا چاہتی ہے ہم آئین کے تحت کام کریںگے اور آئین کا تقدس بحال کریں گے۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت نے بھرپور کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے مگر پاکستان کے دوست نے اس کو ناکام بنایا ابھی یہ خطرہ ٹلا نہیں ہے تلوار ہمارے سروں پر لٹک رہی ہے سب سے پہلے منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے منی لانڈرنگ کے لیے ملک کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا ان عوامل کو ختم کریں گے جس کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو گرفتار نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے کیا گیا۔ان کی گرفتاری کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
محمد اویس

Leave a reply