اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو کشمیر سے کرفیو اٹھائے,فردوس عاشق اعوان کا کشمیر سولیڈرٹی کانفرنس سے خطاب

0
29

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام ڈی چوک پہ جلسہ عام ،ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت،بچوں و خواتین کا اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،بچوں نے چہرے اور ماتھے پر سرخ و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان کے پرچم تھام رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے سلوگن والی کیپ پہن رکھی تھیں،کشمیری ترانوں پر خواتین و بچوں کا جوش دیدنی تھی جبکہ اسٹیج سے بھارتی مظالم بیان کئے جانے پر ہر آنکھ آشکبار تھی ،خواتین بھارتی مظالم اور کشمیریوں سے اظہار ہکجہتی کیلئے نعرے لگاتی رہیں،جلسہ عام سے مشیر اطلاعات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل حمید گل کی بیٹی اور جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن سربراہی میں ڈی چوک اسلام آباد میں خواتین مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا،جس میں جڑواں شہروں سے ہزراوں خواتین ،بچوں کے علاوہ کالجز و یونیورسٹز سے طالبات نے شرکت کی۔جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان،چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمیٰ حمید گل ،ایم این اے نورین ابراہیم ،ایم این اے عظمیٰ ریاض،ایم این اے ڈاکٹر مہرتاج،ہما جمیل بابر ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری خواتین مصائب،مشکلات کا سامنا کررہی ہیں،پاکستانی خواتین مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہی ہیں،مظفرآباد جلسہ میں وزیراعظم نے نڈر،بے باک اور مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کو للکارا،خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑینگے ،مسلمان کبھی موت سے نہیں ڈرتا انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو زور بازو پر ناز ہے تو مودی کو کرفیو اٹھانے کا چیلنج کرتے ہیںوزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر 27 ستمبر کو عالمی فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں گے،تنازعہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم بندکرانے میں کردار ادا کرے، پوری امید ہے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے اپنے خطاب میں شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مجاہد کی بیٹی ہوں اور ہم خواتین بھی اپنی کشمیری بہنوں کی مدد کیلئے جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔کشمیر کی اپنی بہنوں کو پیغام دیتی ہیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین بہنوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری اپیل پر کشمیری بہنوں بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔

Leave a reply