فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، شوکت خانم میں علاج جاری

سینئر اداکار فردوس جمال جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں بہترین کام کرکے اپنا نام اور مقام بنایا . آج ان کا شمار پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں ہوتا ہے. فردوس جمال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پچھلے کچھ برسوں سے سکرین سے کچھ دوری بنائے ہوئے ہیں. حال ہی میں ان کے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد فردوس جمال کینسر جیسے مرض سے جُوج رہے ہیں اور آج کل وہ شوکت خانم ہسپتال سے اپنا علاج کروا رہے ہیں. میں جانتا ہوں کہ یہ سخت علاج ہے، لیکن

کیا کیا جائے یہی زندگی ہے . لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فردوس جمال کے پرستار ، دوست ، کولیگز ، فیملی ہر کوئی ان کے ساتھ کھڑا ہے . مجھے یقین ہے کہ میرے والد کینسر جیسے مرض کو شکست دیں گے.حمزہ نے جیسے ہی یہ پوسٹ‌ شئیر کی ، تو انڈسٹری والے ان کے کولیگز نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا . یاد رہے کہ حمزہ فردوس بھی اداکار ہیں لیکن وہ بھی اپنے والد کی کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں . فردوس جمال ایک نڈر فنکار ہیں جو ، کچھ بھی دل میں نہیں‌رکھتے جو سمجھ میں آئے بول دیتے ہیں پھر چاہے کوئی تنقید ہی کیوں نہ کرے.

Comments are closed.