کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔
باغی ٹی وی: چند ماہ قبل فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں ڈاکہ ڈالنے پر ڈاکو اور ماہرہ خان کی بڑھتی عمر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا،اس کے بعد مختلف اداکار و پروڈیوسرز کی جانب سے فردوس جمال کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا،تاہم اب ایک تازہ انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے اپنی خاموشی توڑ دی۔
جب میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ ان کے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر تنقید کی وجہ سے ایک نجی ڈرامہ چینل نے ان پر پابندی عائد کردی ہے، فردوس جمال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ رزق دینےوالا ہے اورجب بندہ کو اللہ پر یقین ہو توکوئی بندہ یا ادارہ میرا رزق بند کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا ہے، اتنی مخالفت کے باوجود بھی اللہ مجھے رزق دے رہا ہے، جب مجھے اللہ نے دیا تو مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے یا تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
فردوس جمال نے کہا کہ اگر مجھے کسی میں کوئی کمی یاخامی نطر آتی ہے اور میں اس کی اصلاح نہ کروں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں منافق ہوں، اور چوںکہ میں منافق نہیں ہوں اسی لئے میں نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے بارے میں یہ سب کہہ دیا-