مکہ اورمدینہ کوملانے والےحرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی

0
31

جدہ :مکہ اورمدینہ کوملانے والےحرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی،اطلاعات کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین جدہ سٹیشن میں جمعرات کو آگ بھڑک اٹھی- فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں-

ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو 911 پر آتشزدگی کی اطلاع آج جمعرات کی شام کو ملی تھی- بتایا گیا کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں آگ لگ گئی ہے-

القرنی نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں- معائنے سے پتہ چلا کہ آگ السلیمانیہ محلے کے الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں موجود پورٹا کیبنز میں لگی ہوئی ہے جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا- صحن 20×60 کے دائرے میں واقع ہے-
القرنی نے بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا- تاہم ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں-اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے آتشزدگی پر مشتمل وڈیو جاری کردی-

Leave a reply