مصر میں آگ لگنے کا واقعہ، پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

0
31

اسلام آباد: پاکستان نے مصر میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مصر کے گیزا گورنریٹ کے ابوسفین چرچ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مصر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

یاد رہے کہ مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے لیے مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد جمع تھے

خبرایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ جنریٹر پھٹنے کے باعث لگی، متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ دعائیہ تقریبات کے دوران پیش آیا، واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔

فائر سروسز کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے

Leave a reply