دہلی:لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی، 57 افراد ہلاک

0
27

نئی دہلی:دہلی میں لاشوں کےڈھیرلگ گئے،فیکٹری میں آتش زدگی،57 افراد ہلاک ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع ایک فیکٹری میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے کم از کم 57افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

دہلی سے حکام کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر فیکٹری ملازمین اور مزدور شامل ہیں جو آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں سو رہے تھے۔جبکہ حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ امدادی اہلکاروں نے متاثرہ عمارت سے 50 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد جائے واقعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 5 بج کر 22 منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے فوری بعد 15 گاڑیوں کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں کشمیرپربل پیش، بھارت سے کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

‘پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ کے مطابق ڈپٹی فائر چیف افسر سنیل چوہدری نے بتایا ہے کہ آگ 600 مربع فٹ پلاٹ پر واقع عمارت میں لگی جہاں واقع فیکٹری میں ہر وقت مزدور موجود رہتے ہیں۔فیکٹری میں اسکول بیگز، بوتلیں اور پلاسٹک کا سامان بنایا جاتا تھا۔ واقعے کے وقت بیشتر مزدور سو رہے تھے۔ متاثرہ مزروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ریاست بہار سے بتایا جاتا ہے۔

کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد جائے حادثہ پر لوگوں کی بھیڑ اکھٹی ہوگئی جن میں مرنے والوں کے اہلِ خانہ بھی شامل تھے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک اسپتال میں 34 جب کہ ایک اور سپتال میں 15 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

Leave a reply