گوجرہ:پولیس کی موجودگی میں متحارب گروپوں میں فائرنگ، زدمیں نوجوان آکر شدید زخمی
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)ملزم کی گرفتاری کیلئے صدر پولیس کا چھاپہ،دیہاتیوں کی کار سرکار میں مداخلت،دیہاتیوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکرایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے تھانہ میں درج مقدمہ 497/24میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چک نمبر360ج ب میں ریڈ کیا تو دوگروپوں کے دودرجن سے زائدافرادآپس میں لڑ رہے تھے
پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس کے ساتھ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی اسی دوران دونوں گروپوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکر عمران ولد موسیٰ اوڈھ سکنہ چک نمبر360ج ب شدید زخمی ہو گیااور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔
شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے طبی امدادکی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔