اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
صدرواہ پولیس کی موثر کاروائی، اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری مجرم شاہد کا اپنے سالے مجاہد خان کے ساتھ دودھ دہی کا مشترکہ کاروبارتھا،لین دین کے تنازعہ پراشتہاری مجرم شاہد نے فائرنگ کرکے مجاہد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے
دوسری جانب سی پی او شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ایس پی صدر بلال محمود سلہری کی سربراہی میں صدر ڈویژن پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، تین اشتہاری مجرمان، 1 چور سے سونا قیمتی کپڑے، اور 1 ملزم سے اسلحہ برآمدگی سمیت دیگر ملزمان گرفتار کیے،کلر سیداں پولیس نے 1 چور ملزم سے 3 تولے طلائی زیورات، قیمتی کپڑے برآمد کر لئے، جبکہ 2 تشدد کے واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، دھمیال پولیس نے 1 ملزم گرفتار کر کے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کیا،جبکہ دھمیال پولیس نے اپنے سگے بھائی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 01 اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا،مندرہ پولیس محکمہ فوڈ کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں میدہ سمگل کرنے والے 1 ملزم کو گرفتار کیا،
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار