فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی،ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،2روز قبل فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم بیدار بخت کو گرفتارکرلیا، ملزم بیدار بخت نے 2 یوم قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری اسامہ کو زخمی کر دیاتھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا، ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
دوسری جانب ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار کر لئے گئے چوری شدہ کیری ڈبہ، کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں ندیم اور زاہد شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ کیری ڈبہ، کار اور موٹر سائیکل برآمدہوا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم زاہد قبل ازیں گاڑی چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طارق محبوب نے ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ متحر ک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے،شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنا یا جا رہا ہے۔
قبل ازیں راولپنڈی پولیس نے کاروائی میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز اورپیٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر کے گیس سلنڈرز،آلات ریفلنگ اور23لیٹر پیٹرول برآمد کرلیا، ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان محمد آصف،اویس،محمد عمیر،عادل خان اورجنید اقبال کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز، آلات ریفلنگ اور23لیٹر پیٹرول برآمد ہوا، پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر کو گرفتارکرکے ملزم سے گیس سلنڈرز،آلات ریفلنگ کیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے