بلوچستان، فائرنگ سے لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقےمستونگ کے درینگڑھ میں فائرنگ سے دو لیویز اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے لیویز کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق ایک شخص کی رہائی کےلیے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ روڈ کھلوانے کےلیے جانے والی لیویز ٹیم پر مظاہرین نے فائرنگ کردی۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم مظاہرین کو منتشر کردیا گیا۔

مردہ خانے میں لاشوں کے ساتھ زیادتی،ویڈیو بھی بنائی گئیں

پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے ، آرمی چیف

Comments are closed.