فرانس میں چرچ کے باہر فائرنگ، پادری شدید زخمی،ہرطرف خوف وہراس
پیرس:فرانس میں چرچ کے باہر فائرنگ، پادری شدید زخمی،ہرطرف خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق فرانس میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں جب وہ چرچ کو بند کررہا تھا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پادری کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔