مسجد میں فائرنگ ، 15 نمازی شہید

0
25

اواگادوگو: افریقہ بھی خانہ جنگی کا شکار ، کبھی مسجد میں دھماکہ تو کبھی پبلک مقامات پر خودکش حملے ، ایسے ہی آج ایک مسجد میں فائرنگ سے بڑی تعداد مٰن نمازی شہید ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو میں مسلح شخص نے سلموسی مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

سیکورٹی اداروں کی طرف سے اس واقعہ کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر 5 نمازی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، یہ مسجد پڑوسی ملک مالی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے اور پے درپے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا، عینی شاہدین کے بیان بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم حملہ آور شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

امریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

برکینا فاسو کے متعدد علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے سبب کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور فوج نے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی ہیں۔یاد رہےکہ بر کینافاسو کے علاقے میں بہت زیادہ دھماکے ، فائرنگ کے واقعات میں‌بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہورہےہیں اور ابھی تک اس صورت حال پر قابو نہیں پایا جاسکا

نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

Leave a reply