ڈیرہ غازیخان :گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے ہیں،اب
گراں فروشوں کے خلاف فوری ایف آئی آرز درج ہونگی، بازاروں کے ساتھ اب گلی،محلوں اور بلاکس میں واقع دکانوں پر بھی پرائس چیکنگ ہوگی،ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقدمات اندراج کا ٹاسک سونپ دیا گیا،مہنگے داموں چیزیں بیچنے والوں کو اب راہ راست پر آنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،اصغراقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،ملک کلیم کوریہ،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے بچانے کیلئے مجسٹریٹس کمر کس لیں،چھوٹے بڑے سٹوروں،دکانوں پر فوڈ آئٹمز کی قیمتوں کی ضرور پڑتال کی جائے،دیہی علاقوں میں قیمتیں زیادہ وصول کی جاتی ہیں جس پر فوکس کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد کسی کو وصولیوں کی اجازت نہیں ہے،پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی اور پیشرفت کو روزانہ کی بنیاد پر پرکھا جائے گا،حکومت پنجاب کے احکامات کےتحت گرانفروشوں،ذخیرہ اندوزوں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اجلاس میں مجسٹریٹس کی کارکردگی،پرائس انسپکشنز اور جرمانوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Leave a reply