پہلے آوپہلے پاو:بلاول نے عمل کردکھایا،باقی کیا کررہے ہیں گلگت کے پہاڑوں میں؟

گلگت:پہلے آوپہلے پاو:بلاول نے عمل کردکھایا،باقی کیا کررہے ہیں گلگت کے پہاڑوں میں؟،اطلاعات کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان نہ صرف مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے بلکہ وہ وفاق سے جانے والے سیاسی کھلاڑیوں کا میدان بھی بنا ہوا ہے

اس وقت بلاول بھٹوسب سے کامیاب موبلائزربن کرسامنے آئے ہیں‌یہی وجہ ہے کہ اگرپی ٹی آئی کے بعد کسی جماعت نے زیادہ نشستیں جیتیں تووہ پیپلزپارٹی ہوسکتی ہے ، بلاول بھٹو بہت پہلے ہی گلگت بلتستان جاپہنچے ،جہاں انہوں نے جوڑتوڑ اوراپنی مرحوم والدہ کے تعلقات کوبنیاد بناکرکمپین شروع کی

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بلاول کی اسی مہم جوئی کی وجہ سے پی پی کوبہت فائدہ ہوسکتا ہے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرپی پی کوسندھ کے بعد کسی صوبے سے کامیابی مل سکتی ہے تووہ گلگت بلتستان ہے

دوسری طرف مریم نواز بھی چند دنوں سے وہاں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں اوراطلاعات یہی ہیں‌کہ وہاں بھی مریم نوازمختلف حالات میں مختلف قسم کا بیانیہ بیان کررہی ہیں ، سب سے خطرناک بات جو وہاں بیانیئے کے طورپرپیش کررہی ہیں اصل میں وہ فوج کے خلاف ہے

اسی وجہ سے کہا جارہا ہےکہ امکان یہی ہےکہ ن لیگ کوپاکستان دشمنی کی وجہ سے مسترد کردیا جائے گا ، اوریہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرایک دوسیٹیں ملتی ہیں تووہ ان حلقوں سے مل سکتی ہیں جہاں نظریاتی مسلم لیگی ہیں

جہاں تک تعلق پاکستان کی حکمران جماعت کا ہے وہ اس وقت بہت فیورٹ ہے اوراس کے گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیرعلی امین گنڈاپورکافی دنوں سے وہاں موجود ہیں اوروہ بھی کامیاب مہم جوکے طورپرسامنے آرہے ہیں

علی امین گنڈہ پورکے ساتھ ساتھ مراد سعید اورزلفی بخاری بھی وہاں چلے گئے ہیں اوروہ بھی بڑی تعداد میں ووٹ توڑ کرپی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ کررہے ہیں‌
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز گلگت بلتستان میں موجود ہیں جب کہ مرکز میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنما مراد سعید، زلفی بخاری، علی امین گنڈاپور اور دیگر انتخابی جلسوں میں شریک ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.