سال کا پہلا دن :اہل کراچی کوسکون نہ مل سکا

0
29

کراچی: سال نو کے پہلے روزشہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سی ویو پر نشان پاکستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ حسین ولد ابراہیم اور بیس سالہ عنبرین دختر طارق زخمی ہوگئے ، دونوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

عون چوہدری کےانکشافات پرجسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا رد عمل سامنےآگیا

علاوہ ازیں ابراہیم حیدری کے علاقے چشمہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیس سالہ رمیض ولد علی نواز اور بائیس سالہ طفیل ولد علی محمد زخمی ہوگئے ، دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

پی سی بی کےچیف ایگزیکٹوآفیسر’’بچت مہم‘‘کی زد میں آگئے

اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں فائرنگ سے پچیس سالہ ابرار ولد واحد گل زخمی ہوگیا ، واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، نیپا فلائی اوور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ عثمان اکبر زخمی ہوگیا۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ اُدھر سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر فور اے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ستائیس سالہ فراز عالم ولد قدیر عالم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a reply