نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

0
21

کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا،ان کی جگہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی کا امکان ہے،سرفراز جنوری 2019 کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر میر حمزہ ٹیسٹ کھیلیں گے جبکہ آف اسپنر ساجد خان کو بھی موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بیس سال بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے کےلیے تیار ہیں،گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، ٹیسٹ کے لیے تیار پچ کو اسپنرز کے لیے موزو قرار دیا جا رہا ہے ۔

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس متعدد ٹاپ کلاس کرکٹرز ہیں جو نیوزی لینڈ کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، ماضی میں کیا ہوا یہ نہیں دیکھیں گے، پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے پرجوش ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 12 ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ بطور گروپ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کافی پرجوش ہیں، پاکستانی قوم کرکٹ کو کافی پسند کرتی ہے اور نیوزی لینڈ یہاں سیریز کیلئے تیار ہے، امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔

Leave a reply