کراچی – الحمدللہ، پہلی آزمائیشی پرواز نے کامیابی کے ساتھ نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم لاہور (مریدکے کے قریب) پر لینڈ کیا، جو ملک میں جنرل ایوی ایشن کے شعبے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ ایروڈوم اپنی مخصوص ساخت، پرامن محل وقوع اور مخصوص انفراسٹرکچر کی وجہ سے جنرل ایوی ایشن سرگرمیوں کا نیا مرکز بننے جا رہا ہے۔
رجسٹریشن ( اے پی-بی بی پی) ائیر ایگل کمپنی کا سیسنا 172 طیارہ لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے پہنچا، اور بعد ازاں دن 1 بجکر 26 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے لیے روانہ ہوا۔
اس موقع پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈی جی پی اے اے، نے تمام عملے اور ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنرل ایوی ایشن کے فروغ میں کردار کو سراہا۔








