فرسٹ ایئر کی طالبہ سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوگئی

0
45

فرسٹ ایئر کی طالبہ سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوگئی

باغی ٹی وی : کراچی کریم آباد میں آغا خان ہائیر سیکینڈر ی سکول میں طالبہ کو معمولی سے الزام پر پرنسپل نے اتنا ڈانٹا اور ذہنی تشدد کیا کہ وہ اپنی جان دینے تک پہنچ گئی۔

کراچی کریم آباد میں علاقے کے معروف کالج آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ امتحان دے رہی تھی جس کو ٹیچر نے اس الزام میں پکڑ لیا کہ وہ چیٹنگ کر رہی ہے ۔ طالبہ کو پرنسپل آفس میں لے جایا گیا جہاں اس کو پرنسپل نے بہت زیادہ ڈانٹا ۔ اس قدر ذہنی تشدد اور مینٹلی ہراسمنٹ سے طالبہ نے اتنا زیادہ ذہنی دباؤ لیا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئی ۔

طالبہ نے فرسٹ فلور سے چھلانگ لگادی جس وجہ سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ خون سے لت پت ہوگئی ۔ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئی ، بچی کو انتظامیہ نے یہ کہا کہ اس کو فٹس پڑے ہیں ۔

خیال رہے کہ بچوں سے اس گرمی میں جو امتحان لیے جارہے ہیں ان میں کوئی ناغہ نہیں ہے ۔ ہر روز پیپر ہیں ، بچوں نے پہلے ہی کرونا کی وجہ سے کچھ پڑھا نہیں ہے آن لائن کلاسز سے کوئی تیاری نہیں ہوسکی جس وجہ سے وہ امتحان کیا دیں ۔ اس پر سکول اور تعلیمی اداروں نے امتحان لینا شروع کیے ہیں جس پر طلبہ شدید پریشانی کا شکارہیں ۔

طالبہ کو اس قدر سنگین قدم اٹھانے کی نوبت بھی اسی لیے آئی کہ ایک تو اس کی تیاری نہیں تھی اور اوپر سے اس کو شدید ڈانٹا گیا ۔ جس پر اس نے اپنی زندگی کھونے کا فیصلہ کر لیا۔

Leave a reply