پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے

0
25

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کے ساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری و ساری ہے.

انشاءاللہ اس بار تقریباً 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ہدف کے سو فیصد حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ تحصیل جہانیاں کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے عملی طور پر پولیو کے قطرے پلائے گے بچوں کے نشان زدہ انگلیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ والدین سے تصدیق کی. پولیو انچارج سے مساجد میں منادی کے بارے دریافت کیا. پولیو ورکرز کےاچھے اقدام پر ان سب کی حوصلہ افزائی کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے معززین علاقہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس پاکستان اور افغانستان کے علاوہ ساری دنیا میں اس کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور بدقسمتی سے ہمارے اپنوں کی لاپرواہی سے اس موذی وائرس سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے. جس کی وجہ سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے. لہٰذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ آپ محکمہ صحت کی ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں.

خصوصاً مہمان بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پولیو کی ٹیموں کو بروقت اطلاع کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کی دو بوند سے محروم نہ رہ سکے. آپ کے تعاون اور پولیو ورکرز کی انتھک جدوجہد سے بہت جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے. اس دوران آپ ڈپٹی کمشنر خانیوال اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تمام سٹاف سے میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دی. خصوصی شرکت تحصیلدار جہانیاں محمد طاہر عباس کچھی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ،محمد ناصر طور اور اختر فاروق نے کی.

Leave a reply