فکس اٹ کا صلاح الدین پربہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
26

راولپنڈی :سماجی تنظیم فکس اٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام صلاح الدین کے بہیمانہ تشدد کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی. اس موقع پر ٹیم فکس اٹ کے چیف چوہدری محمد عمر, جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیمان, پبلک ایشو ریزالونگ سیکرٹری تبارک شاہ اور کور ممبر عدنان اسحاق نے خطاب کیا. مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے ,ہمیں اس بات کا انتظار ہے کہ کسی امیر گھرانے و حکومتی عہدیدار کے بچے پر پولیس تشدد کرے تاکہ پھر ان کو ہوش آئے ایک ہفتے میں 7 سے زائد پولیس تشدد واقعات ہوئے انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کا جرم صرف یہی تھا کہ اس کا جرم پکڑا گیا تو اگر اس بات کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کتنے ہی لوگوں کا جرم پکڑا جا چکا ہے لیکن وہ جیلوں میں سہولیات سے فائدے اٹھا رہے ہیں اور صلاح الدین چونکہ ایک غریب باپ کا بیٹا تھا اس لیے اس کو ناحق مار دیا گیا اور کسی حکومتی عہدیدار کو کوئی فرق نہیں پڑا انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پولیس کے نظام میں بہتری لائے اور صلاح الدین کے والدین کو انصاف دیا جائے تاکہ کل کسی اور کا صلاح الدین پولیس کے تشدد کا نشانہ نہ بنے. اس موقع پر مظاہرین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا اب چہرے نہیں نظام بدلو اور مظاہرین نے اس موقع پر پاکستان کے موجودہ پولیس نظام کے خلاف نعرے لگائے اور پاکستانی نظام کو منہ چڑھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

Leave a reply