فضا علی نے اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کر دیا

اداکاری اور میزبانی کے بعد فضا علی نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے. انہوں نے آج اپنا پہلا سولو گانا بے وفا اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے. فضا علی نے گزشتہ روز گانے کی ریلیز کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی اس میں انہوں نے کہا کہ میرا شروع سے ہی شوق گلوکاری کا تھا لیکن شکل اچھی ہونے کی وجہ سے کبھی اداکاری کے پراجیکٹس مل جاتے تو کبھی میزبانی کے لیکن میرا دھیان ہمیشہ گلوکاری کی طرف ہی تھا.اس لئے میں نے اب سوچا ہے کہ بہت ہو گئی اداکاری اور میزبانی اب اپنے شوق کی تکمیل کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے لہذا میں نے گانا شروع کر دیا ہے. اور بے وفا گیت آپ سب کو ضرور پسند آئیگا اس کو لکھا بہت خوبصورت انداز سے گیا ہے اس

کی کمپوزیشن بہت خوبصورت بنائی گئی ہے. فضا علی نے کہا کہ میں نے میڈم نور جہاں ، مہدی حسن ، نصرت فتح علیخان سب کی مداح ہوں. میں نے گلوکاری کو پروفینشلی اپنا لیا ہے اب آپ مجھے مختلف اوقات میں گلوکاری کرتے ہی دیکھیں گے میں باقاعدہ شوز کررہی ہوں اور ان میں ، میں لائیو گاتی ہوں. مجھے بہت امید ہے کہ جس طرح‌مداحوں نے مجھے اداکاری او میزبانی میں سراہا اسی طرح میری گائیکی کو بھی سراہا جائیگا.

Comments are closed.