فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

0
41

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر فضائی حدود بند کرنے کافیصلہ ہوگا تو آگاہ کریں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں،وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز اٹھا رہے ہیں ،پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،وزیراعظم نے ہر جمعہ کوکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےعزم کااظہار کیا،مسئلہ کشمیر پر ہر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات ہوگی،

وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں!،کابینہ میں بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن ان باتوں کا باہر میڈیا میں آنا درست نہیں ۔ کابینہ میں بھی کچھ ہاکس موجود ہیں .

واضح رہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود ماہ اگست میں استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا،ایئرانڈیاون نےمقامی وقت کےمطابق دوپہر12بجکر12منٹ پردہلی سےاُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹےتک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا،

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تین ہفتے سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.

Leave a reply