فضائی حدود ، پاکستان نے لگائی بڑی پابندی، کتنے روٹس بند کئے؟ اہم خبر

0
18

پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا، بین الاقوامی پروازوں کے لئے تین اہم روٹس بند کر دئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روٹس کی تبدیلی سےمتعلق باقاعدہ بتا دیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کے لئے روٹس پر پابندی 31 اگست تک رہے گی، روٹ بند کرنےکافیصلہ وفاقی کابینہ کی تجویز کے بعد کیا گیا ہے۔

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

اس ضمن میں وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرور خان آج پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے

گزشتہ روز وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے پر غور کیا گیا ہے اور اس سنجیدہ نوعیت کی مشاورت کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس سلسلہ میں‌ فیصلہ کر لیا جائے گا،

عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

کابینہ میٹنگ میں اگرچہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کیلئے حتمی فیصلہ نہیں‌ کیا گیا تاہم اس حوالہ سے تمام قوانین پر غور کیا جارہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں‌ میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے سے متعلق فیصلہ ہو سکتا ہے،

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

 

 

کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے،

Leave a reply