شیخوپورہ پولیس کا بسلسلہ محرم الحرام فلیگ مارچ

0
28

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا۔ جس میں ایلیٹ فورس،ڈالفن سکواڈ، ٹریفک پولیس، سٹی سرکل اور پولیس لائن کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ کے اختتام پرڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایڈیشنل ایس پی کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور امن کی فضا ء کو قائم کرنے کے لیے شیخوپورہ پولیس ہر طرح متحرک ہے۔اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء، مذہبی راہنما اور عوام کو چاہئے کہ وہ مذہبی رواداری اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے ہر فر د اپنا اپناکردار ادا کرئے۔حضرت امام حسین علیہ اسلام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن پر عمل پیرا ہوکر ہی حقیقی معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے کربلا میں نواسہ رسول ﷺ ٓاور دیگر شہداء کی قربانیاں دین کی سربلندی کا زینہ ہے۔

Leave a reply