امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فلیگ مارچ

0
36

رمضان المبارک کے دوران ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کا مشترکہ نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے کی-فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ،ضلعی انتظامیہ ،فائربرگیڈ اور ریسکو 1122کی گاڑیوں نے حصہ لیا-

فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر خانیوال کے مختلف بازاروں ،روڑوں اور شاہراوں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پزیر ہوا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے دوران،اداروں کے درمیان تعاون موثر بنانے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہےضلعی انتظامیہ اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن وامان کی فضاء قائم رکھی جائے گی-ڈپی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے،جس پر عمل درآمد جاری ہے –

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی-دریں اثناء سرکلز کبیروالا ، میانچنوں اور جہانیاں میں فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی اوز نے کی-

Leave a reply