بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری فریڈم فائیٹر جنید صحرائی کے گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا

سری نگر:بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری فریڈم فائیٹر جنید صحرائی کے گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا،باغی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم افواج کےہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری حریت پسند نوجوان کے گھرپاکستانی پرچم لہرادیا گیا

ذرائع کے مطابق چند دن قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کمانڈرجنید صحرائی کے گھرپراس کے خاندان والوں نے پاکستانی پرچم لہرا کرکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقی شکل دے دی

یاد رہےکہ چند دن قبل بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈرجنید صحرائی کو شہید کردیا تھا ، جس کے بعد پورے کشمیر میں بھارت کے خلاف سخت نفرت پائی جارہی ہے اورکشمیری بھارتی مظالم کے باوجود پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، جنید صحرائی کے گھرپرلہرانے والے پاکستانی پرچم نے نئی دہلی کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.