فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے کیا ضروری ہے حیدر سلطان راہی نے بتا دیا

0
68

پنجابی فلموں کے نامور اداکار اور سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو چلانے کےلئے نئے اور جوان خون کی ضرورت ہے اسی میں فلم انڈسٹری کی بقاء ہے. ہمیں نئے لوگوں‌کو چانس دینا ہوگا تبہی انڈسٹری آگے بڑھ سکے گی. انہوں نے پرڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے کہا کہ ان کو نئے لوگوں‌کو متعارف کروانے کا رسک لینا پڑے گا جیسا کہ کسی دور میں ہوتا آیا ہے. اگر ہم نئے لوگوں کو چانس نہیں دیں گے تو نئی کھیپ کیسے تیار ہو گی. حیدر سلطان نے مزید کہا کہ جو دنیا سے چلا جاتا ہے اس جیسا کوئی دوسرا نہیں آتا اسی طرح سے جو انڈسٹری کو چھوڑ جاتے

ہیں کسی بھی وجہ سے ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا. حیدر سلطان مزید یہ بھی کہتے ہیں کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری میں جس طرح نئے لڑکے لڑکیاں آئے ہیں اسی طرح سے ہمیں فلم انڈسٹری میں بھی نئے لڑکے لڑکیاں لانی چاہیں. یاد رہے کہ حیدر سلطان راہی پنجابی فلموں میں ہی کام کرتے ہیں اور وہ آج تک گنڈاسہ کلچر سے باہر نہیں آئے رواں برس ان کی ایک فلم اشہتاری گجر ریلیز ہوئی اس میں بھی انکو گنڈاسہ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. حیدر سلطان راہی کے دعوے کے مطابق ان کی فلم کو پنجاب کے سرکٹ میں بہت پسند کیا گیا اور سپر ہٹ ہوئی .

Leave a reply