سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے. ترجمان دفتر خارجہ

0
33

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9 ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کے 82 طیارے امداد لیکر پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 37 ترکیہ سے 12 ، امریکہ سے 10 اور چین سے چار طیارے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ازبکستان، ترکمانستان اور فرانس سے ایک ایک طیارہ امدادی سامان لیکر پہنچا ہے ۔ عالمی ادارہ خوارک نے 3 اور یونیسف کے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے سامان لیکر پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے امدادی سامان کے 6 طیارے بھیجے ہیں۔

واضح رہے کہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے بعد پاکستان کی جانب سے مدد کی اپیل کے جواب میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے امداد اور اظہار یکجہتی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک کینیڈا، فرانس، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی اور آذربائیجان نے مدد کے عزم کا اظہار کیا تھا اور متعدد نے امدادی طیارے بھیج دیا ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔ جبکہ کینیڈین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی ہرجیت سجن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو 20 ہزار ڈالر مختص کیے ہیں۔


خیال رہے کہ یہ فنڈز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات اور نقد امداد کے لیے استعمال کررہی علاوہ ازیں ہرجیت سجن نے مزید کہا تھا کہ ‘ہم صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملکی شراکت داروں اور کثیرالجہتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کینیڈا پاکستانی عوام کے لیے کیا اضافی مدد فراہم کر سکتا ہے’۔

قطر ہلال احمرسوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز مختص کیے تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، ان پر بیتنے والی تباہی کے ہولناک اثرات کو کم کر کے ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Leave a reply