دریائے سندھ میں سیلاب،پانی کی سطح بلند ہونے لگی

0
60

لیہ :ملک میں‌اس سال بھی سیلاب کا خطرہ .مون سون کی بارشوں کے بعد لیہ کے مقام پر بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، دریائے سندھ میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد لیہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت دریائے سندھ سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے سے نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیوی مشنری کی مدد سے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کے لئے پتھر ڈالے جارہے ہیں. دریائے سندھ میں سیلاب سے نالہ کریک میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس سے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

دوسری طرف دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے باوجود تاحال بیٹ گجی،،بیٹ خان والا،،اٹھ مار کے مقام پر ریلیف کیمپ قائم نہیں کئے جاسکے جس کے باعث علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں۔نشیبی علاقوں کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply